بیانِ رازداری (Privacy Statement)

تعارف

حکومت برٹش کولمبیا (بی.سی.) اور یونائٹڈ وے حکومت برٹش کولمبیا (یونائٹڈ وے بی.سی.) آپ کی رازداری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں. برٹش کولمبیا کی حکومت اور یونائٹڈ وے بی.سی فریڈم آف انفارمیشن اینڈ پروٹیکشن آف پرائیویسی ایکٹ (FOIPPA) اور دیگر قابل اطلاق قانون سازی کے مطابق آپ کی ذاتی معلومات اکٹھا، استعمال اور ظاہر کرتے ہیں۔ فریڈم آف انفارمیشن اینڈ پروٹیکشن آف پرائیویسی ایکٹ کے مطابق’ ذاتی معلومات’  کسی قابل شناخت فرد کے بارے میں ریکارڈ شدہ معلومات ( رابطہ کی معلومات کے علاوہ)،  وہ معلومات ہیں جو کاروبار کی جگہ پر کسی شخص سے رابطہ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ اس رازداری کے بیان کا مقصد آپ کو اس ذاتی معلومات کے بارے میں مطلع کرنا ہے جو نسل پرستانہ واقعہ ہیلپ لائن ویب سائٹ پر جانے کے دوران آپ سے جمع کی جا سکتی ہے اور ان معلومات کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دائرہ کار

یہ بیانِ رازداری صرف ان معلومات کے بارے میں ہے جو آپ کے ویب سائٹ پر جانے کے نتیجے میں آپ سےخود بخود  جمع کی جاتی ہیں۔ ان میں وہ معلومات شامل نہیں ہیں جن کی ویب سائٹ پر جانے کے بعد آپ سے درخواست کی جاتی ہے ۔کسی ویب سائٹ کے ذریعہ جمع کی گئی اضافی  ذاتی معلومات  کو اس ویب سائٹ کے کلیکشن  نوٹس میں بتایا جائے گا۔

میری ذاتی معلومات کیسے جمع کی جاتی ہیں؟

برٹش کولمبیا کی حکومت ویب سائٹس آپ کے وزٹ کے بارے میں معلومات،  بشمول ذاتی معلومات،  آڈٹ لاگز اور کوکیز کے استعمال کے ذریعے  اکٹھی کرتی ہیں ۔کوکی ایک چھوٹی سی فائل ہے جو آپ کے ویب براؤزر کے ذریعے معلومات  آپ کے کمپیوٹر پر کچھ ویب سائٹس استعمال کرتے وقت محفوظ کی جاتی ہیں ۔

کون سی ذاتی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں؟

جمع کی گئی معلومات یہ ہیں:

برٹش کولمبیا کی حکومت اپنی ویب سائٹس کے ذریعے آپ کو مطلع کرے گی کہ آیا کوکیز آپ سے اضافی معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔انٹرنیٹ سیشن ختم ہونے کے بعد بھی  کوکی آپ کے کمپیوٹر پر ہوسکتی ہے (جب تک کہ کوکی خود ختم نہ ہو جائے یا آپ اسے ڈیلیٹ نہ کر دیں)۔

حکومت برٹش کولمبیا  اور یونائیٹڈ وے بی سی FOIPPA کے سیکشن 26(c) کے تحت اگلے سیکشن میں درج ذیل مقاصد کیلئے ذاتی معلومات اکٹھا کرتا ہے۔

میری ذاتی معلومات جمع کرنے کا مقصد کیا ہے اور انہیں کیسے استعمال کیا جائے گا؟

B.C کی حکومت اور یونائٹڈ وے بی.سی مجموعی سطح پر عام صارف کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھنے اور ویب کی کارکردگی، ویب سروسز، اور ویب سائٹ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے کوکیز کے ذریعے ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ ذاتی معلومات کا استعمال صرف مجاز عملہ اس مقصد کے حصول  کیلئے  کرے گا جس کیلئے  یہ اصل میں جمع کی گئی تھیں یا اس مقصد سے مطابقت رکھنے والے استعمال کیلئے ، تا وقتیکہ  آپ واضح طور پر اس کے بر عکس ڑضامندی کا اظہار نہ کریں۔ B.C کی حکومت اور یونائیٹڈ وے بی سی ہیکرز کے خطرات سے بچاؤ، اور دیگر انتظامی اور حفاظتی مقاصد کیلئے سیکیورٹی آڈٹ کے ذریعے ذاتی معلومات اکٹھا کرتا ہے ۔ حکومت برٹش کولمبیا  اور یونائیٹڈ وے BC اس ڈیٹا کو آپ کی شناخت کا تعین کرنے کیلئے  استعمال نہیں کرتے جب تک کہ داخلی تفتیش کے حصے کے طور پر یا کسی اور انتظامی مقصد کیلئے  ایسا کرنے کی ضرورت نہ ہو، مگر یہ  صرف FOIPPA کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی ہوگا۔

کیا میں اپنی ذاتی معلومات کے جمع ہونے میں حصہ لینے سے  معذرت کر سکتا ہوں؟

آپ کا براؤزر آپ کو کوکیز کو غیر فعال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، لیکن آپ آڈٹ کے مقاصد کےکیلئے جمع کی گئی معلومات سے آپٹ آؤٹ نہیں کر سکتے۔ نیز، کوکیز کو غیر فعال کرنے کا آپ کا فیصلہ حکومت برٹش کولمبیا کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کو براؤز کرنے، پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی آپ کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ویب سائٹس، اور حکومت کیلئے  آپ کا ویب تجربہ ذاتی بنانا مشکل ہو جائے ۔ تاہم، آپ پھر بھی حکومت برٹش کولمبیا کی خدمات تک دوسرے طریقوں جیسے ذاتی رابطہ، فیکس یا ڈاک سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

میری ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے کونسی حفاظتی اقدامات موجود ہیں؟

حکومت برٹش کولمبیا اور یونائٹڈ وے بی.سی. آپ کی ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی، جمع کرنے، استعمال کرنے، افشاء کرنے یا ضائع کرنے جیسے خطرات کے خلاف مناسب حفاظتی انتظامات کرکے آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنے کے پابند ہیں۔ خاص طور پر، سسٹمز، ایپلیکیشنز اور جمع کردہ ڈیٹا تک رسائی صرف مجاز اہلکاروں تک ہی محدود ہے۔ مزید برآں، صارف کے رجحانات (جیسے IP ایڈریس) کی شناخت کیلئے جمع کی گئی اور استعمال کی جانے والی تمام  ذاتی معلومات رپورٹ کی تیاری کے دوران معلومات کا مجموعے کے طور پر  اور گمنام بناکر استعمال کی جاتی ہیں ۔

معلومات کو کتنی دیر تک رکھا جاتا ہے؟

کچھ کوکیز آپ کے کمپیوٹر پر صرف اس وقت تک رہیں گی جب تک کہ آپ کا براؤزر کھلا رہے گا، یا جب تک آپ انہیں اپنے کمپیوٹر سے ڈیلیٹ  نہیں کرتے ۔ باقی کوکیز آپ کے کمپیوٹر پر موجود رہیں گی تاکہ ویب سائٹ پر واپس آنے پر آپ کو پہچانا جا سکے۔ یہ کوکیز آپ کے کمپیوٹر پر رکھے جانے کے 18 ماہ سے پہلے ختم نہیں ہو جائیں گی۔ کوکی یا سیکیورٹی آڈٹ لاگ کے ایک حصے کے طور پر جمع کی گئی معلومات کو 2 سال تک برقرار رکھا جاتا ہے۔ حکومت برٹش کولمبیا کی طرف سے جمع کردہ یا تخلیق کردہ معلومات حکومتی ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے نظام الاوقات اور دیگر قانون سازی کی ضروریات کے مطابق برقرار رکھی جاتی ہیں ۔

میں ویب سائٹ پر جمع کرائی گئی معلومات تک رسائی حاصل کرکے کیسے اسکی تصحیح کر سکتا ہوں؟

آپ معلومات رکھنے والی وزارت سے  یا معلومات کی آزادی کی درخواست جمع کر کے اپنے بارے میں جمع کی گئی تمام  ذاتی معلومات تک رسائی کی درخواست کر کے ان کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ معلومات میں کوئی غلطی ہے تو آپ  تحریری درخواست جمع کر کے  اپنی ذاتی معلومات میں  تبدیلیوں کی درخواست یا ان کی تشریح کر سکتے ہیں ۔ براہ کرم اپنی ذاتی معلومات رکھنے والی وزارت یا دیگر سرکاری ادارے سے رابطہ کریں۔ پرائیویسی، کمپلائنس اور ٹریننگ برانچ سے عام معلومات کیلئے  رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس بیانِ  رازداری کے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے میں کس سے رابطہ کر سکتا ہوں؟

اس  بیان رازداری کے متعلق سوالات، بشمول ذاتی معلومات کے جمع کرنے کے، وزارت خزانہ میں پرائیویسی، کمپلائنس اور ٹریننگ برانچ کے ایک سینئر پرائیویسی ایڈوائزر کو بھیجے جا سکتے ہیں، 

PO Box 9493 Stn Prov Govt, Victoria, BC., V8W 9N7، 

ٹیلیفون 250-356-1851۔ Privacy.Helpline@gov.bc.ca