نسل پرستی کے واقعات کیلئے ہیلپ لائن

سپورٹ موجود ہے

Path
Group

اگر آپ یا آپ کے کوئی عزیز برٹش کولمبیا میں نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں یا آپ نے کوئی واقعہ دیکھا ہے تو مدد دستیاب ہے۔

ایک تربیت یافتہ پیشہ ور سے بات کرنے کیلئے نسل پرستی کے واقعات کی ہیلپ لائن پر کال کریں جو آپ کی کمیونٹی میں آپ کیلئے دستیاب وسائل کو نیویگیٹ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

سوموار سے جمعہ تک روزانہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے (PT) تک ۔

یہ خدمت مفت، با اعتماد اور 240 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔

نسل پرستی کے واقعات کی ہیلپ لائن کا مقصد ہنگامی خدمات کا نعم البدل نہیں ہے۔ اگر آپ فوری بحران یا خطرے سے دوچار ہیں تو 911 پر کال کریں۔

نسل پرستی کا واقعہ کیا ہے؟

اس وسیلے کے مقاصد کیلئے ، نسل پرستی کا کوئی واقعہ زبانی یا جسمانی جارحیت، خدمات سے انکار، غنڈہ گردی، دھمکی یا امتیازی سلوک ہے جو کسی شخص کی جلد کی رنگت اور​یا اس کے نسلی/ ثقافتی پس منظر کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

کال کب کرنی چاہئے۔

اگر آپ نسل پرستی کے کسی واقعے کا شکار ہوئے ہیں یا آپ نے کوئی واقعہ دیکھا ہے تو ہیلپ لائن پر کال کریں – چاہے اس کو کتنا ہی عرصہ ہوا ہو۔

ہیلپ لائن پر سوموار سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے (PT) تک رابطہ ہوسکتا ہے۔ یہ خدمت برٹش کولمبیا کے تمام افراد کیلئے دستیاب ہے چاہے وہ امیگریشن کی کسی بھی حیثیت کے حامل ہوں ۔
نسل پرستانہ واقعات کی ہیلپ لائن ہنگامی کالوں کیلئے نہیں ہے۔ اگر آپ فوری بحران یا خطرے سے دوچار ہوں ، تو براہ کرم 911 پر کال کریں۔

دفتری اوقات کے بعد کی کالز

اگر آپ فوری بحران یا خطرے سے دوچار ہوں ، تو براہ کرم 911 پر کال کریں۔
اگر آپ کو دفتری اوقات سے باہر غیر ہنگامی مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم ایک میسیج چھوڑیں اور ہم آپ سے اگلے کاروباری دن رابطہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ہم معلومات کی خفیہ نوعیت اور رازداری کے خدشات کی وجہ سے صوتی پیغامات نہیں چھوڑتے ہیں، لیکن اگر آپ ہمیں کوئی پیغام دیتے ہیں، تو ہم آپ سے چند بار رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ سے ہمارا رابطہ نہ ہو سکے تو براہ کرم موقع ملنے پر رابطہ کریں۔

آپ کے کال کرنے کے بعد کیا ہوگا

جب آپ 1-833-457-5463 ڈائل کرینگے ، تو آپ براہ راست عملے کے کسی ایسے رکن سے رابطہ ہوگا جو ٹراما ریسپانس اور ثقافتی حساسیت میں تربیت یافتہ ہوگا ۔

آپریٹر یہ کچھ کر سکتا ہے:

  • آپ کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بارے میں سنے گا،
  • مقامی سطح پر موجود امدادی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کریگا،
  • آپ کے اطمینان کی سطح کی بنیاد پر آپ کو اگلے اقدامات کے بارے میں ہدایت دیگا ، اور
  • آپ کی مرضی کی بنیاد پر آپ کو ایسی خدمات کا حوالہ دینگے جو آپ کی ضروریات سے بہتر طور پر موافق ہوں ۔

240 سے زیادہ زبانوں میں مدد دستیاب ہے، لہذا فون پر آنے والے شخص کو اپنی پسندیدہ زبان کے بارے میں بتائیں۔

ہم آپ سے تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ مدد موجود ہے۔

مفت. رازدارانہ اور ٹراما کے واقعات سے پوری طرح آگاہ ۔

1-833-HLP-LINE 1-833-457-5463

خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے معلومات

ہم صوبے بھر میں کمیونٹی کی تنظیموں، مقامی لوگوں کی زیرقیادت تنظیموں اور آبائی زمین پر آباد اقوام ، جو نسل پرستی کے واقعات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ،کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام اور اس کے مواقع کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یونائیٹڈ وے بی. سیی. کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Helpline Information and Opportunities

نسل پرستی کے واقعات کی ہیلپ لائن کے بارے میں

نسل پرستی کے واقعات کی ہیلپ لائن ایک ثقافتی طور پر محفوظ اور ٹراما سے گزرنے والوں کے حالات سے باعلم وسیلہ ہے ان لوگوں کیلئے جو نسل پرستی کے واقعے کا شکار ہوئے ہیں یا ایسے کسی واقعے کے عینی شاہد ہیں، لیکن جو پولیس کو اس کی اطلاع دینا نہیں چاہتے یا یہ نہیں جانتے کہ پولیس کو کیسے مطلع کریں۔ ہیلپ لائن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر کوئی اپنی ضرورت کے مطابق معلومات اور مدد تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔